ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی
Web Desk
11 April 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے جبکہ اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی گراوٹ کے باعث دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026