LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

Web Desk

1 April 2026

کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل صرافہ جیمز کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا سونے میں محفوظ سرمایہ کاری کی طرف میلان اس اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال: عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا جمپ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 153 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد 4 ہزار 713 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ مسلسل چار روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 268 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔