LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم سے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات، خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس توانائی بحران اور علاقائی کشیدگی کے باعث کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی: گیلپ پاکستان سروے محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان اسرائیل کا شمالی غزہ میں ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ایران سے سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: کیرولین لیوٹ امریکی وزیر نیوی جان سی فیلن اچانک مستعفی، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیا ایرانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں جمعہ کے مذاکرات کی حتمی تصدیق سے  انکار کردیا سہیل آفریدی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آنکھ کا مسئلہ سازش قرار دے دیا جنگ بندی کے خاتمے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں، ایران اندرونی اختلافات شکار ہے: وائٹ ہاؤس

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز نمایاں کمی

Web Desk

23 April 2026

عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 714 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے براہ راست اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 225 روپے کی کمی کے بعد 8 ہزار 99 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 193 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 943 روپے ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے۔