عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے دام بڑھ گئے
Web Desk
18 May 2026
عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کے زیرِ اثر پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کے دام مزید بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 4,548 ڈالر کا ہو گیا ہے۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی خریدنے والوں کے لیے بھی قیمتوں میں اضافے کی خبر سامنے آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 26 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 99 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے
متعلقہ عنوانات
اربوں ڈالر کا سرپلس خسارے میں تبدیل، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ ڈالر منفی ہو گیا، اسٹیٹ بینک
18 May 2026
ایران-امریکا کشیدگی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا اثر؛اسٹاک ایکسچینج کریش
18 May 2026
حکومت کے پہلے 25 ماہ میں وفاقی قرضوں میں 15 ہزار 714 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ
18 May 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
18 May 2026
بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی سفارش
17 May 2026
کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
17 May 2026
پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے
16 May 2026
پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف
16 May 2026