LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کراچی؛ سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Web Desk

14 May 2026

کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی بتائی جا رہی ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 4700 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے بڑھ کر 9204 روپے ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔