LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

Web Desk

8 April 2026

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 157 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد 4 ہزار 814 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 7 سو روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کے نرخ 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 440 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 184 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والا یہ اضافہ سونے کی قیمتوں میں اب تک کا ایک بڑا ریکارڈ ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیران کر دیا ہے۔