LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Web Desk

16 May 2026

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام اور کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی گہرے نظر آ رہے ہیں، جہاں بین الاقوامی اور ملکی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری اور عالمی رجحان کے باعث محض دو روز کے دوران فی تولہ سونا 16 ہزار 100 روپے سستا ہو چکا ہے، جس سے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ’آل پاکستان سپریم کونسل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن‘ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق:

  • 24 قیراط فی تولہ سونا: 600 روپے کی مزید کمی کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

  • 10 گرام سونا: 515 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہو گیا ہے۔سونے کی دیکھا دیکھی مقامی بازار میں چاندی کی قیمتوں کو بھی بریک لگ گئی ہے۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 73 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے