LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر کمی

Web Desk

19 August 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی ہیر پھیر دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 186 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 800 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہو گیا، جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔