LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

Web Desk

17 April 2026

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہونے کے بعد 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 792 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے کم ہو کر 8 ہزار 444 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی ان قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں۔