LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی: سونے اور چاندی کی انٹربینک قیمتوں میں معمولی کمی

Web Desk

9 May 2026

کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے مقرر ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے منسلک ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4713 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8513 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں استحکام اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کے نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔