LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Web Desk

10 April 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ختم ہونے کے بعد آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی نرخ 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس تیزی کے براہِ راست اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے مہنگی ہو کر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں؛ ملک میں فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 14 روپے کی ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 111 روپے بڑھ کر 6 ہزار 870 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔