سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا
Web Desk
3 June 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے میں تاخیر اور عالمی منڈی کے غیر مستحکم حالات کے زیرِ اثر، پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں یکدم ایک بڑی اور غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بھاری ہنگامی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد اب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کا نیا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہےسونے کے ملکی بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے کا ہو چکا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کے خریداروں کو بھی بڑا ریلیف ملا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 259 روپے کی بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے بعد چاندی کے نئے نرخ 7 ہزار 894 روپے فی تولہ پر بند ہوئے ہیں۔
ملکی صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اس بڑی ہلچل کی بنیادی وجہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی اکھڑ پچھاڑ ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ 86 ڈالر کی واضع کمی دیکھی گئی ہے۔ اس بڑی عالمی گراوٹ کے بعد بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 4 ہزار 544 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی منتقل ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026