LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ

Web Desk

18 September 2026

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں یکایک بڑا اضافہ ہونے کے بعد پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہو کر 4,378 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے برعکس اثرات مقامی سطح پر بھی فوری طور پر مرتب ہوئے۔

قیمتوں میں اس اچانک اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,914 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کی نئی سطح کو چھو گئے ہیں۔