LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk

10 August 2026

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 685 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قدر میں بھی قدرے اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 77 روپے بڑھ کر 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی بات کی جائے تو وہاں بھی بلین مارکیٹ میں سونے میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 8 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,349 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل غیر یقینی اور مالیاتی مارکیٹوں کے رجحانات کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں مسلسل بڑھوتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔