عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی مہنگی
Web Desk
31 August 2026
کراچی/اسلام آباد: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مقامي مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1,543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4,436 ڈالر کی سطح پر درج کیا گیا۔
دوسری جانب، جیولری مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں برعکس رجحان دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 67 روپے کے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 179 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026