بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
Web Desk
23 November 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ کی جانب سے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے متعدد درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزاروں کے وکلا اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر پیش ہوئے؛ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ 13 نومبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا ہے لہٰذا جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ اس موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ 2020ء کے سوشل میڈیا رولز سے متعلق درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے مذکورہ درخواست واپس لے لی، تاہم عدالت نے 2021ء کے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر وفاق کو جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے ڈیجیٹل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام اور شکایات کے ازالے سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، پیمرا اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے بھی جامع رپورٹس طلب کر رکھی ہیں، جبکہ کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026