وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
Web Desk
23 November 2026
روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے 30 نومبر سے شروع ہونے والے تین روزہ سرکاری دورۂ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزیراعظم کے اس پہلے سرکاری دورۂ روس کو انتہائی تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مرکوز ہے، اسی لیے ان شعبوں سے متعلق متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مزید برآں، سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ علاقائی تجارتی روابط کے فروغ کے تحت اسلام آباد سے ماسکو کے لیے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال کے اختتام تک روانہ ہوگی، جو اسلام آباد، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران سے گزرتی ہوئی روس پہنچے گی۔
متعلقہ عنوانات
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026