نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
Web Desk
23 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے حق میں کراچی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں اپنا فیصلہ سنائے گا، کیونکہ نئے صوبوں کی تحریک عام انتخابات یا نشستوں کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی بقا اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ایک سنجیدہ جدوجہد ہے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں اور آئین کی خود ساختہ چیمپئن پیپلز پارٹی خود اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے آئین میں 27 ترامیم کروا چکی ہے، جبکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق بجٹ کے پہلے ہی دن مالی طور پر لاچار ہو جاتا ہے اور صوبے 16 سال میں 22 ہزار ارب روپے ملنے کے باوجود کراچی سے کشمور تک بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اندرون سندھ بچیوں کے اغوا، بچوں میں ایڈز کے پھیلاؤ اور کراچی میں کھلے مین ہولز، ڈمپروں اور اسٹریٹ کرائم سے ہونے والی ہلاکتوں پر کسی کی غیرت نہیں جاگتی، تاہم نئے صوبوں کے قیام کی بات پر شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ بڑی قربانیوں کے بعد کراچی کو امن ملا ہے، اب لسانی بنیادوں پر بھائی کو بھائی سے نہیں لڑنے دیا جائے گا اور تمام زبانیں بولنے والوں بالخصوص سندھی بھائی بہنوں کی جان و مال کا تحفظ ہم پر واجب ہے، جبکہ اگلے سال سے پاکستان کی حقیقی آزادی کے دائمی عہد کا آغاز ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026