LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال

Web Desk

23 November 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے اہم ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، امن و امان، حکومتی اقدامات، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام براہِ راست عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے جڑا ہوا ہے، جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی عوامی مسائل کے حل کا ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے، کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز عام لوگ ہیں اور اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو کل تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے، جبکہ انہوں نے ملاقات میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی اور قیامِ امن کے لیے کیے جانے والے مؤثر حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔