پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
Web Desk
23 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اعلیٰ سطح کے وفد کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے اہم ملاقات جاری ہے، جس میں کراچی میں 6 دسمبر کو شیڈول مجوزہ ریلی کو ملتوی کرانے کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں وفد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچا جس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شامل ہیں، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر فاروق ستار کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے کراچی میں 6 دسمبر کی ریلی ملتوی کرنے کی باضابطہ استدعا کی ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے کے بعد اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026