فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
Web Desk
23 November 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے پردانا پترا، پوتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتؤ سری انور ابراہیم سے اہم ملاقات کی اور دفاعی و سلامتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراکِ عمل، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے جاری رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی، اعتماد اور تعاون کے رشتے کو سراہا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملائیشیا کی وابستگی کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026