نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
Web Desk
23 November 2026
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کھل کر بحث کرنی چاہیے، کیونکہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم سے عوام میں محرومی اور احساسِ تفاوت بڑھتا ہے جبکہ ریاست سے شہریوں کا رشتہ اسی وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب انہیں ان کا جائز حصہ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے لینا اور صوبے کی حدود تبدیل کرنا دو الگ معاملات ہیں اور آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صوبوں کی حدود میں تبدیلی پر عوامی رائے نہیں لی جا سکتی، جبکہ پارلیمنٹ یہ طے کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے کہ ریفرنڈم کن سوالات اور کن علاقوں میں منعقد ہونا چاہیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کی حدود میں تبدیلی صرف صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے تو 2012ء میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب کی تقسیم سے متعلق قراردادیں کیوں منظور کی گئی تھیں، لہٰذا پیپلز پارٹی وضاحت کرے کہ وہ سندھ میں صوبے کی تقسیم کی مخالفت اور پنجاب میں نئے صوبوں کی حمایت کس منطق کے تحت کرتی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ریفرنڈم آمریت کے ادوار میں ہوئے تھے تاہم موجودہ ریفرنڈم پارلیمنٹ کے ذریعے سامنے آئے گا اور یہ معاملہ عدالتوں کے بجائے پارلیمنٹ ہی میں حل ہونا چاہیے البتہ آئینی تشریح کے لیے آئینی عدالت موجود ہے، جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان سیاسی اختلافات کو آئینی دائرے میں حل کیا جانا چاہیے اور اس حساس معاملے پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا مؤقف حتمی اہمیت رکھتا ہے جس کے لیے وہ مناسب وقت لے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026