انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
Web Desk
23 November 2026
انڈونیشیا کے صوبہ بنتن میں کینڈی بنانے والی ایک صنعتی فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تباہ شدہ عمارت میں امدادی کارروائیاں اور لاپتا افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔ حکام کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث تین منزلہ عمارت بری طرح تباہ ہو گئی اور کئی حصوں کی چھت گرنے سے درجنوں کارکن اندر پھنس گئے، جبکہ حادثے کے وقت فیکٹری میں تقریباً 300 ملازمین کام کر رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے 24 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں تاہم 29 افراد تاحال لاپتا ہیں، اور لاشیں شدید جھلس جانے کے باعث ان کی ظاہری شناخت ممکن نہیں رہی جس کے پیش نظر شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ عمارت کے غیر مستحکم ڈھانچے، ملبے اور باقی رہ جانے والے گرم مقامات کے باعث امدادی اہلکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026