LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Web Desk

24 March 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز کی تاریخی کمی کے بعد آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے کے بھاری اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 13 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 390 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی؛ فی تولہ چاندی 570 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 457 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں اس اچانک اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں ہونے والی بڑی تبدیلی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 413 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے براہِ راست اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر مرتب ہوئے ہیں۔