LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی

Web Desk

20 April 2026

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے پر آگئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، جہاں فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 417 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ رہا، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے ہوئے رجحانات ان قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ہیں۔