سونے کی قیمت میں فی تولہ 4900 روپے کمی، چاندی بھی سستی
Web Desk
13 November 2026
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خریداروں کو ریلیف ملا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,900 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس سے سونا سستا ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4,201 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 891 ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔ علاوہ ازیں، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی تنزل دیکھا گیا ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 111 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 467 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے بند
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
پٹرولیم لیوی میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی
13 November 2026
حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
13 November 2026
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
13 November 2026