LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت

پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

Web Desk

13 November 2026

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے صوبے بھر کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیکٹر میں شفافیت کے فروغ اور ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کے لیے صارفین کی خاطر خصوصی انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق اس انعامی سکیم کے تحت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے والے صارفین کو خصوصی سہولیات اور انعامات دیے جائیں گے، جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے سے انکار کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے نہ صرف مالیاتی معاملات میں شفافیت آئے گی بلکہ ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔