LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ بلوچستان میں ٹرین سروس مرمتی کام کے باعث ایک روز کیلئے معطل

پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی

Web Desk

13 November 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان اکرم کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر اس کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم کی جانب سے شوہر کی نظربندی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور پیش ہوئے اور نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جبکہ سرکاری وکیل نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ عثمان اکرم کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ اس موقع پر جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت درخواست میں کی گئی استدعا سے باہر نہیں جا سکتی، جس کے بعد عدالتِ عالیہ نے نوٹیفکیشن واپس ہونے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔