LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی

Web Desk

13 November 2026

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس دوران مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود خالص ذخائر بڑھ کر 21 ارب 57 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہو کر 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اس کمی کے باعث ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔