LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہ کرنے کی ہدایت پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ بلوچستان میں ٹرین سروس مرمتی کام کے باعث ایک روز کیلئے معطل 190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی کم از کم ایک گھنٹہ ملاقات کرانے اور پیپر بکس 7 روز میں تیار کرنے کا حکم دے دیا حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی سعودیہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ

Web Desk

13 November 2026

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام میں اہم اصلاحات کرتے ہوئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 6 کے تحت تفویض کیے گئے ان اختیارات کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ زمین اور جائیداد کی تمام رجسٹریاں صرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے ہی مکمل کی جائیں گی۔ حکومت نے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان افسران کی کڑی نگرانی اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ اس فیصلے سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔