حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ
Web Desk
13 November 2026
وفاقی حکومت نے سکوک بانڈز کے اجرا کے عمل کو آسان، شفاف اور تیز بنانے کے لیے نئی ایسٹ رجسٹری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق مجوزہ کمپنی سکوک کے اجرا کے لیے درکار سرکاری اور نجی اثاثوں کی رجسٹریشن، تصدیق اور نگرانی کے فرائض انجام دے گی۔ اس حوالے سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ سکوک روایتی بانڈز کے برعکس سود کی بجائے حقیقی اثاثوں کی ملکیت پر مبنی ہوتے ہیں، اس لیے ان کے لیے استعمال ہونے والے تمام اثاثوں کی شناخت اور ملکیت ثابت کرنا ضروری ہے، جس کے تحت موٹرویز، سرکاری عمارتوں، پاور پلانٹس اور زمین کی قیمت سمیت ان پر کسی بھی قسم کے قرض یا دعوے کا مکمل ریکارڈ ایک مرکزی رجسٹری میں محفوظ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور لاء ڈویژن مشترکہ طور پر اس کا قانونی و شرعی فریم ورک تیار کریں گی، جسے حتمی بات چیت اور مشاورت کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی بھیجا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ
13 November 2026
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند
13 November 2026