LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

بھارتی دو نوجوانوں پر قسمت کی دیوی مہربان، لاکھ پتی بنا دیا

Web Desk

21 December 2025

بھارت کے صوبے مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں دو بچپن کے دوست ستیش کھاتک (24) اور ساجد محمد (23) کو لیز پر حاصل کھیت میں کام کے دوران 15.3 قیراط کا ہیرا ملا ہے۔ پنا ڈائمنڈ آفس کی جانچ کے مطابق یہ ہیرا اصلی ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 50 سے 60 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1.8 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ہیرا حکومتی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، جس میں دریافت کنندگان کو 88 فیصد اور حکومت کو 12 فیصد رقم ملے گی۔ پنا ضلع میں ہر تین ماہ بعد حکومتی نگرانی میں ہیرے کی نیلامی کی جاتی ہے۔

ستیش اور ساجد دونوں غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، ایک قصائی اور دوسرا پھل فروش ہے، اور انہوں نے کہا کہ یہ رقم اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے، خصوصاً اپنی بہنوں کی شادی کے لیے۔ ضلع پنا کو ڈائمنڈ بیلٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی ہیرے کی دریافت ہوتی رہی ہے۔