عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی: ڈبلیو ٹی آئی 100 اور برینٹ 105 ڈالر سے تجاوز کر گیا
Web Desk
12 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری دورانِانیے میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت بھی ایک سو پانچ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کے مربان خام تیل کی قیمت میں چار فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک سو تین ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر چلی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان اور خطے میں سپلائی کے خدشات نے تیل کی منڈیوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر توانائی کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان
8 July 2026