پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا روبوٹ تحویل میں لے لیا
Web Desk
14 October 2026
جرمنی کے شہر کولون (Cologne) میں ایک عجیب و غریب اور انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار فٹ لمبے سرخ اور سنہری رنگ کے ایک ہیومنائڈ روبوٹ کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے پر پولیس نے روبوٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات تقریباً بارہ بجے کے قریب ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے باہر پیش آیا۔ روبوٹ اچانک پیچھے سے آیا، لڑکی کو چھوا اور نامناسب حرکات کرنے لگا جس پر خوفزدہ ہو کر لڑکی نے شور مچا دیا اور وہاں سے ہٹ گئی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد مذکورہ روبوٹ کو ایک کار کی ڈگی سے برآمد کر کے قبضے میں لے لیا، جبکہ تفتیش کے لیے دو موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
حکام نے روبوٹ کے 16 سالہ مالک اور اس کے 19 سالہ ساتھی کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان سوشل میڈیا پر اس پورے واقعے کی لائیو اسٹریمنگ (براہِ راست نشریات) کر رہے تھے اور اس پر ہنسی مذاق کر رہے تھے۔ تفتیش کار اس زاویے سے بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ کو دور بیٹھ کر کسی ریموٹ یا ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی روبوٹ کو جعلی مونچھوں، سنہری چین اور سفید بنیان کے ساتھ مختلف عوامی مقامات پر خواتین کو تنگ کرتے ہوئے دیکھا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان
14 October 2026
شادی میں باراتیوں کا مظاہرہ، دف بجا کر چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
14 October 2026
نیویارک: سیکڑوں افراد اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر عالمی ریکارڈ توڑنے میں ناکام
12 October 2026
تماشائیوں کا انوکھا احتجاج، کاغذ کے جہاز پھینک کر میچ ختم کروا دیا
11 October 2026
3 سالہ بچے نے کتاب شائع کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا
10 October 2026
بنگلادیش: بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والے شخص کا 21 شادیوں کا دعویٰ
10 October 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں موجود خاتون، روبوٹ یا خلائی مخلوق؟ انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی
10 October 2026
بچپن میں بچھڑ جانے والی دو بہنوں کی سافٹ بال میچ میں اچانک ملاقات
9 October 2026