LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف

افریقی دریا کو بچانے کیلئے کچرے کو فن پارے میں تبدیل کر دیا

Web Desk

29 November 2025

جنوبی افریقہ میں 13 مقامی فنکاروں نے جوکسکی دریا سے نکالے گئے کچرے کو ٹائروں، درختوں کے تنوں اور دیگر فضلہ جات سے مجسمے بنا کر مقامی کمیونٹی کو جوکسکی دریا کی ماحولیاتی بحالی کی حوصلہ افزائی میں شامل کیا ہے، یہ دریا ملک کے سب سے زیادہ آلودہ دریاؤں میں سے ایک ہے۔

جوکسکی دریا کے کناروں سے فضلہ جمع کرنے کے بعد اور پانی سے گزرنے والے فضلہ کو پکڑنے کے لیے جال لگانے کے بعد اس فضلے کو فن پاروں میں تخلیق کیا گیا، پہلے فضلہ کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور ان سے وہ مجسمے بنائے جاتے ہیں جن کے خیالات فضلہ جمع کرنے کے وقت جلدی سے آتے ہیں، باقی ماندہ فضلہ کو زیادہ وقت لینے والے تخلیقی خیالات کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔رضاکارانہ صفائی کے گروپس دریا کو صاف رکھنے اور فن پارے تیار کرنے کے لیے ضروری مواد فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں جن میں سے کچھ کو دریا کے کناروں پر رکھا جاتا ہے، اس کوشش نے دریا کو ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور فضلہ کو دوبارہ استعمال کرنے اور اسے فن پارے میں تبدیل کرنے کی اہمیت کی ایک کامیاب مثال پیش کی ہے۔افریقی فنکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دریا اور مقامی ماحول پر اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، اس اقدام سے دریا میں جھینگے دوبارہ ظاہر ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پانی کا معیار بہتر ہو گیا ہے اور درختوں کی جڑوں اور تعمیراتی فضلہ کی وجہ سے ہونے والے سیلاب بھی کافی حد تک کم ہو گئے ہیں۔دریا کی صفائی کے عمل نے بارش کے موسم میں اس کے بہاؤ کی روانی میں مدد کی، دریا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج درختوں کے تنے تھے اور فن پاروں میں دوبارہ استعمال کی پہل کی بدولت لکڑی کے ان بڑے ٹکڑوں کو دریا سے ہٹا دیا گیا ہے جو پہلے تباہ کن سیلاب کا سبب بنتے تھے۔