LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کثیر منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک سعودی ولی عہد کی بحرین کے فرمانروا اور شامی صدر سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر گفتگو دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع

Web Desk

1 January 2026

پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا، تلخ و شیریں یادوں سے بھرپور 2025 ماضی کی جھروکوں میں دفن ہو گیا۔
پاکستان میں نئے سال کا آغاز دعاؤں، بارانِ رحمت اور بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ ہوا، کراچی میں نئے سال کے پہلے سورج نے صبح 7 بج کر 17 منٹ پر اپنی کرنیں بکھیرنا شروع کیں۔
شہریوں نے نئے سال کے پہلے طلوع آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے ساحلی علاقوں، پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کیا اور اس یادگار لمحے کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
نئے سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیں کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے، دنیا بالخصوص پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنا دے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث شہری نئے سال کا سورج نہ دیکھ سکے، تاہم بارش کو قدرت کی جانب سے بڑی نعمت قرار دیا جا رہا ہے، چار ماہ کی خشک سالی کے بعد برسنے والی بارانِ رحمت کو نئے سال کی دوسری بڑی خوشخبری کہا جا رہا ہے۔
صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی شدید بارش سے شہر جل تھل ہو گئے، پارکس اور درخت دھل گئے اور فضا میں تازگی پھیل گئی۔
نئے سال کے پہلے دن کا آغاز جڑواں شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازِ فجر سے ہوا، بارش کے باوجود مساجد میں باجماعت نماز میں غیر معمولی رش دیکھا گیا، نماز کے بعد پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور مضبوط مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ادھر نئے سال کے سورج نے دو بڑی خوشخبریوں کے ساتھ طلوع ہونے کا پیغام بھی دیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے تک ریکارڈ کمی کو عوام کے لیے نئے سال کا بڑا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری خوشخبری خشک سالی کے بعد برسنے والی بارش ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ابرآلود موسم اور شدید دھند کے باعث نئے سال کے پہلے سورج کو اپنا مکھڑا دکھانے میں مشکلات پیش آئیں، لاہور میں طلوعِ آفتاب کا وقت صبح 7 بج کر 1 منٹ تھا، مگر بادل آڑے آ گئے اور سورج پوری طرح نمودار نہ ہو سکا، شہریوں کی یہ خواہش کہ نئے سال کے پہلے سورج کو کیمرے میں قید کریں، پوری نہ ہو سکی۔
پاکستان کے ثقافتی دل لاہور شہر میں اس وقت درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات بھر وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی ہوتی رہی، آج شام نئے سال کے پہلے سورج کے غروب ہونے کا وقت 5 بج کر 10 منٹ ہے۔
کوئٹہ میں نئے سال کا سورج 7 بجکر 45 منٹ پر طلوع ہوا، نماز فجر میں ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں کی گئیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ دعا ہے سال نو کی پہلی کرن ملک میں خوشحالی لے کر آئے۔
یوں سال 2025 اپنی یادوں، تجربات اور سبق کے ساتھ ماضی کا حصہ بن گیا، جبکہ 2026 ایک نئی شروعات، نئی روشنی اور روشن مستقبل کی امید لے کر طلوع ہو چکا ہے۔