LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو کئی برس قبل ہی ہیک کر لیا تھا، فنانشل ٹائمز

Web Desk

3 March 2026

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو کئی برس قبل ہی ہیک کر لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے طویل عرصے پر محیط خفیہ انٹیلی جنس مہم چلائی، جس کے دوران تہران کے ٹریفک کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی رہی اور ان کیمروں سے حاصل ہونے والی تصاویر کو خفیہ طور پر تل ابیب اور جنوبی اسرائیل میں موجود سرورز تک منتقل کیا جاتا رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیمروں کے مخصوص زاویوں کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی روزمرہ سرگرمیوں، گاڑیوں کی پارکنگ اور کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات پر نظر رکھی گئی۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے جدید الگورتھمز اور سوشل نیٹ ورک اینالیسس کے ذریعے سکیورٹی گارڈز اور دیگر متعلقہ افراد کی رہائش، ڈیوٹی اوقات اور نقل و حرکت کا مکمل پیٹرن تیار کیا تاکہ کسی بھی وقت ان کی موجودگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ کارروائی صرف کیمروں تک محدود نہیں رہی بلکہ موبائل فون ٹاورز میں خلل ڈالنے جیسے اقدامات بھی کیے گئے تاکہ حفاظتی عملے کو بروقت خبردار ہونے سے روکا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق اس پورے نیٹ ورک میں اسرائیل کی سگنلز انٹیلی جنس یونٹ 8200، موساد کے انسانی ذرائع اور فوجی انٹیلی جنس کی روزانہ رپورٹس شامل تھیں، جنہوں نے اربوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کر کے اہداف کی نشاندہی کی۔

ماہرین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس نظام میں ٹارگٹنگ انٹیلی جنس کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور سیاسی منظوری کے بعد مطلوبہ ہدف تک رسائی کے لیے مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ گزشتہ برس ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے سائبر حملوں، ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو متاثر کیا اور متعدد سائنس دانوں اور فوجی افسران کو نشانہ بنایا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اتنے بڑے رہنما کو نشانہ بنانا صرف تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ ایک اہم سیاسی فیصلہ بھی تھا۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور اسرائیلی حکام کے مطابق جب یہ طے ہوا کہ خامنہ ای اپنے دفتر میں اعلیٰ قیادت کے ساتھ موجود ہوں گے تو اسے ایک موزوں موقع سمجھا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیوں کی مکمل تفصیلات شاید کبھی منظرِ عام پر نہ آئیں کیونکہ ان میں استعمال ہونے والے ذرائع اور طریقہ کار کو خفیہ رکھنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔