LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع

’’یوم استحصال کشمیر‘‘جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے: شرجیل میمن

Web Desk

5 August 2026

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ’یومِ استحصالِ کشمیر‘ کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ کامل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ۵ اگست کو جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی ریاستی جبر، ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالیاں ان کے جذبہ آزادی کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتیں۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اول دن سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مضبوط حامی رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔