ایران کیساتھ جنگ، امریکا کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی کمی کا سامنا
Web Desk
5 August 2026
ایران کے ساتھ گزشتہ پانچ ماہ سے جاری جنگ کے دوران امریکی فوج اپنے جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا بڑا حصہ استعمال کر چکی ہے، جس سے مستقبل میں دیگر بڑی جنگوں کے لیے امریکی عسکری تیاریوں پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ملین ڈالر سے زائد مالیت والے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ان جدید میزائلوں کے ذخائر تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی گئی اس جنگ کے طول پکڑنے سے پیدا ہونے والی اس کمی کے بعد اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ بڑے حملوں کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں میزائلوں کے بجائے پائلٹ والی ایئر فورس پر انحصار کرنا پڑے گا۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اسلحے کی مینوفیکچرنگ کی موجودہ سست رفتار کے باعث اس صورتحال سے روس اور چین جیسے طاقتور حریفوں کے خلاف امریکہ کی عالمی دفاعی صلاحیت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ دادگستری کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم, 10افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اقدام
5 August 2026
ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
5 August 2026
صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار
5 August 2026
روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا
5 August 2026
امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر
5 August 2026
جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
5 August 2026
ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک
5 August 2026
بھارت کے 5 اگست کے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں: عطا تارڑ
5 August 2026