LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈرگ پرائسنگ کابینہ کمیٹی کا اجلاس: ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے شفاف اور شواہد کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت

Web Desk

24 July 2026

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ڈرگ پرائسنگ سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور وزیرِ دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج بھی شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین اور ہارڈ شپ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈریپ (DRAP) کی جانب سے ضروری ادویات کی دستیابی اور نرخوں سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں کو شفاف، شواہد پر مبنی اور مشاورت سے مشروط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اہم ادویات کے نرخوں سے متعلق وجوہات عوام کے سامنے واضح کی جائیں اور ضروری ادویات کی منصفانہ و قابلِ برداشت قیمتوں اور فارماسیوٹیکل سپلائی کے استحکام میں توازن قائم رکھا جائے۔