ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں بڑی ڈاؤن سائزنگ: ایگزیکٹو سٹاف میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ
Web Desk
30 March 2026
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹر کی افرادی قوت کو کم کرنے کے لیے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے ایگزیکٹو سٹاف میں 50 فیصد تک کمی کی جائے گی اور فارغ ہونے والے عملے کو فیلڈ یونٹس میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہاں جاری تحقیقات اور آپریشنز میں تیزی لائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، ہیڈ کوارٹر سے نکالے جانے والے 211 افسران و اہلکاروں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔ اس ڈاؤن سائزنگ کا مقصد فیلڈ میں سٹاف کی کمی کو دور کرنا اور افرادی قوت کا موثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ ان افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبل رینک کے اہلکار شامل ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے ان احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ایجنسی کے اہم عہدوں پر بڑے پیمانے پر ردوبدل متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فیلڈ انکوائریوں اور انسانی اسمگلنگ، سائبر کرائم اور مالیاتی فراڈ جیسے کیسز کی کارروائیوں میں بہتری آئے گی کیونکہ زیادہ تر تجربہ کار افسران اب براہِ راست آپریشنل ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026