وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلےمنصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی
Web Desk
21 July 2026
وفاقی حکومت نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے اور پرانے منصوبوں پر عملدرآمد کی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی صدارت میں صوبائی وزراء کا 4 واں اجلاس بھی جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پلاننگ کمیشن کی جانب سے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ 25 جولائی تک لازمی جمع کرائی جائے۔ اس کے علاوہ وفاق نے زرعی سہولیات، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے، ذیابیطس، آبادی کنٹرول، برآمدات میں اضافے کے ضلعی منصوبوں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی روک تھام سے متعلق جاری کارکردگی پر تفصیلی ورکنگ پیپرز طلب کیے ہیں جن کا جائزہ آئندہ اہم بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا
21 July 2026
نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر
21 July 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی
21 July 2026
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
21 July 2026
این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
21 July 2026
ڈاکٹر نبیحہ علی کا خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
21 July 2026
گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے
21 July 2026
سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن
21 July 2026