LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

چالان کا خوف! گدھا بھی ہیلمٹ پہن کر سڑک پر نکل پڑا، ویڈیو وائرل

Web Desk

3 December 2025

پنجاب میں غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران درجنوں موٹر سائیکل سوار گرفتار کیے گئے اور موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران عوام کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کے قوانین کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں متعدد افراد کام کے دوران اور یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے نظر آئے تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔

حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک گدھا گاڑی چلانے والے شخص نے نہ صرف خود ہیلمٹ پہنا ہوا ہے بلکہ اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنایا ہوا ہے، ویڈیو بنانے والے صارف نے اس سے سوال کیا کہ آپ نے ہیلمٹ کیوں پہنا؟ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ میرا چالان ہوا تھا اس لیے پہنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، کچھ نے کہا کہ عوام کسی کام میں سنجیدہ نہیں ہو سکتی جبکہ کئی نے زور دیا کہ ہیلمٹ پہننا ضروری ہے اور اس کا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔