فیکٹری ورکر نے دنیا کا تیز ترین انناس کاٹنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
16 December 2025
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق وسطی یورپ کے ملک، سلوواکیہ کی ایک فیکٹری ورکر ڈومینیکا گاسپارووا نے چند سیکنڈز میں انناس چھیلنے اور ٹکڑوں میں کاٹ کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔
برطانیہ میں واقع ڈیل مونٹے کے پروسیسنگ پلانٹ میں صرف 11.43 سیکنڈ میں انناس کے سروں کو کاٹا، چھلکا اتارا اور پھل کے چھوٹے ٹکڑے بنا دیئے، یہ مقابلہ کمپنی کے 10 ملازمین کے درمیان ٹائمڈ کنڈیشنز میں منعقد ہوا، جس میں حفاظتی دستانے اور فیکٹری لباس پہن کر ڈومینیکا نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے موقع پر ہی انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا جبکہ ساتھی ملازمین نے زور دار تالیاں بجا کر اس کامیابی کا جشن منایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور مبارکباد دیں، کچھ نے سڑک کنارے پھل فروشوں کو اس سے بھی تیز قرار دیا، تو کچھ نے معمولی غلطیوں کی نشاندہی کی، تاہم زیادہ تر لوگوں نے اسے ایک تفریحی اور متاثر کن ایونٹ قرار دیا، جو محنت کش طبقے کی روزمرہ مہارتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026