LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

صرف 11 منٹ کی اضافی نیند جان لیوا کیفیت سے بچا سکتی ہے: تحقیق

Web Desk

25 March 2026

سڈنی/لندن: آسٹریلیا، برازیل اور چلی کے محققین کی ایک مشترکہ ٹیم نے اپنی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ کی روٹین میں محض 11 منٹ کی اضافی نیند دل کے دورے (Heart Attack) کے خطرات میں واضح کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، کم صحت مندانہ طرزِ زندگی گزارنے والے افراد اگر اپنی عادات میں معمولی تبدیلی لائیں تو وہ طویل اور صحت مند زندگی پا سکتے ہیں۔

سائنس دانوں نے 53 ہزار درمیانی عمر کے برطانوی افراد کی نیند اور ورزش کی عادات کا جائزہ لینے کے لیے اسمارٹ واچ جیسی ‘ویئربل ٹیکنالوجی’ (Wearable Tech) کا استعمال کیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ 11 منٹ کی اضافی نیند، ساڑھے چار منٹ کی ورزش اور 60 گرام سبزی کا استعمال سنجیدہ نوعیت کے قلبی امراض کے خطرات کو 10 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

تاہم، تحقیق کے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ اگر کوئی شخص 8 گھنٹے کی مکمل نیند، 40 منٹ کی ورزش اور متوازن غذا کو اپنا معمول بنا لے، تو دل کے امراض کا خطرہ 57 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ ثابت کرتا ہے کہ صحت میں بہتری کے لیے ہمیشہ بڑی تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ چھوٹی چھوٹی کوششیں بھی بڑے نتائج دے سکتی ہیں۔