’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
Web Desk
3 July 2026
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان میں ملنے والی بے پناہ محبت اور روایتی مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کا دورہ ان کی زندگی کا ایک شاندار اور ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔
ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ اپنی سپر ہٹ فلم ’آوارہ پن‘ کی ریلیز کے موقع پر وہ نامور فلم میکر مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے، جہاں پاکستانی مداحوں نے ان کا جس والہانہ انداز میں شاندار استقبال کیا، وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ملنے والے پیار اور لاجواب مہمان نوازی نے انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو حیران کر دیا تھا۔
عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندی فلموں کے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے اور وہاں کے لوگ بھارتی سینما اور کہانیوں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
اپنی ایک اور بلاک بسٹر فلم ’جنت‘ کی شوٹنگ اور ریلیز کے دوران پیش آنے والے مداحوں کے بے قابو ہجوم کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ پاکستانی مداحوں کا جنون اور جوش و خروش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہاں ان کی فلموں اور اداکاری کو کس قدر پذیرائی حاصل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ملنے والی یہ محبت کسی بھی فنکار کے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہوتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026