پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری
Web Desk
25 February 2026
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر کی فروخت سمیت کئی اہم معاشی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء علی پرویز ملک، رانا تنویر حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزارتِ خزانہ کے مطابق، کمیٹی نے پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو ‘فرسٹ اِن، فرسٹ آؤٹ’ (FIFO) کی بنیاد پر فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گندم کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کم بولیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ریزرو قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:گندم کی قسممقررہ قیمت (فی 40 کلو گرام)مقامی گندم4,150 روپےدرآمدی گندم3,800 روپےاس کے علاوہ، اجلاس میں سابقہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ پیٹرولیم لیوی کی ادائیگی میں تاخیر اور سی اینرجیکو (Cinergyico) کے تصفیہ سے متعلق رپورٹ پر مزید وضاحت طلب کرتے ہوئے اس معاملے کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026