اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
Web Desk
6 August 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر دیگر وزرائے خارجہ اور اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ ہاشمی مملکتِ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات اردن کے بادشاہ کو پہنچائے۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے بھی پاکستانی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی اردن کی جانب سے مستقل سرپرستی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہاشمی مملکت کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف
6 August 2026
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ
6 August 2026
اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
6 August 2026
پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار
6 August 2026
امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم
6 August 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی
6 August 2026
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
6 August 2026
ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر
6 August 2026