فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ
Web Desk
6 August 2026
فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کی صحافی کرسٹینا آسی کو کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے ‘انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ’ سے نوازا جائے گا۔ سی پی جے کے مطابق کرسٹینا آسی نے اکتوبر 2023ء میں لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر رپورٹنگ کے دوران ایک اسرائیلی ٹینک کے حملے میں شدید زخمی ہو کر اپنی ایک ٹانگ گنوا دی تھی۔ اس حملے میں رائٹرز کے صحافی عصام عبداللہ ہلاک جبکہ اے ایف پی کے ڈیلن کولنز سمیت 6 دیگر صحافی زخمی ہوئے تھے۔ اے ایف پی کی آزادانہ تحقیقات سے ثابت ہوا تھا کہ اسرائیل کے علاقے جردیخ سے فائر کیے گئے دو 120 ملی میٹر ٹینک گولوں نے صحافیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
نیویارک میں 19 نومبر کو ہونے والی ایوارڈ تقریب کے حوالے سے سی پی جے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اسرائیل کی جانب سے صحافیوں پر حملے کا سب سے زیادہ دستاویزی شواہد رکھنے والا واقعہ ہے، مگر تین سال گزرنے کے باوجود اب تک کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ تنظیم کے مطابق شدید جسمانی معذوری کے باوجود کرسٹینا آسی نے عصام عبداللہ کے قتل کے لیے انصاف، صحافیوں کے تحفظ کی جدوجہد اور جنگ کے دوران معذور ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے مسلسل آواز بلند کی ہے، جس کے اعتراف میں انہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
6 August 2026
30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف
6 August 2026
اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
6 August 2026
پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار
6 August 2026
امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم
6 August 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی
6 August 2026
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
6 August 2026
ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر
6 August 2026