30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف
Web Desk
6 August 2026
امریکی ملبوسات بنانے والی کمپنی ہیرکلیون نے ‘وی 5.0 ہیرک شرٹ’ (V5.0 Herk Shirt) کے نام سے ایک ایسی جدید ٹی شرٹ متعارف کروائی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے مسلسل 30 دن تک بغیر دھوئے اور بغیر کسی بدبو کے پہنا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی تیاری میں سات خصوصی اجزا—بشمول تانبا، چاندی، زنک، سونا، آتش فشانی راکھ اور دو خفیہ اجزا—کو کپڑے کے ریشوں کے اندر شامل کیا گیا ہے۔ اس منفرد ٹیکنالوجی کی وجہ سے تانبا بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے، زنک پسینے کی بدبو کو بے اثر کرتا ہے اور آتش فشانی راکھ نمی کو جذب کرتی ہے، جس سے کپڑے کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگرچہ گرمیوں کے موسم میں پسینے کے مسئلے کے باعث اس دعوے پر کچھ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، لیکن کمپنی کا اصرار ہے کہ یہ ٹیکنالوجی عملی استعمال میں مکمل طور پر کارآمد ثابت ہوگی۔ اس وی 5.0 ہیرک ٹی شرٹ کی قیمت 79 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس کی شپمنٹ نومبر کے آغاز سے شروع ہوگی۔ ابتدائی طور پر یہ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب ہوگی جبکہ بعد میں اسے نیوی بلیو، برگنڈی اور گہرے سبز رنگوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026